محتسب اعلیٰ کے بارے میں

 

پارلیمانی محتسبِ اعلیٰ قانون دان ہوتا ہے اور سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کو نمٹانے کے لیےپارلیمان سے منتخب شدہ ہوتا ہے۔

موجودہ پارلیمانی محتسبِ اعلیٰ Niels Fenger ہیں ۔

محتسبِ اعلیٰ  سرکاری محکموں پر تنقید کرسکتا ہے اوراُنہیں ایک کیس پر دوبارہ کارروائی کرنے اور بلآخر اپنا فیصلہ بدلنے کی سفارش کر سکتا ہے، مگرمحتسبِ اعلیٰ خود فیصلہ نہیں کر سکتا ہے۔ محتسبِ اعلیٰ کسی قانونی سوال پر ایک نقطہء نظر تو اپنا سکتا ہے، لیکن ایسے سوالات پر نہیں جن میں دیگر پیشہ وارانہ علم درکار ہو۔      

حالیہ برسوں میں محتسبِ اعلیٰ کو شہریوں کی طرف سے چار تا پانچ ہزار سالانہ ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہو کہ حکام اور محکموں سے غلطی سرزد ہوئی ہے۔

محتسبِ اعلیٰ اپنی پیش عملی سےاز خود بھی کیسوں پر کارروائی کر سکتا ہے مثال کے طور پہ ایسے معاملات جو ذرائع ابلاغ میں اٹھائے گئے ہوں۔

محتسبِ اعلیٰ  کا معائنہ کرنے والا شعبہ ہر سال  بڑی تعداد میں سرکاری اداروں مثلاً جیلوں، نفسیاتی شعبہ جات، اور سوشل رہائشی پیشکش کا ملاحظہ کرتا ہے۔  محتسبِ اعلیٰ  کا بچوں کا دفتر ایسے اداروں کا جہاں بچے مقیم ہوتے ہوں ملاحظہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دفتر بچوں  کے معاملات میں  بچوں اور بالغوں ہر دو کی شکایات پر بھی کارروائی کرتا ہے۔  

پارلیمانی محتسبِ اعلیٰ کے دفترمیں تقریباً 100 اہل کار کام کرتے ہیں۔