محتسبِ اعلیٰ شہریوں کے معاملات میں انتظامی محکموں کے فیصلوں اور شہریوں سے برتاؤ اور کیسوں کو نمٹانے کےخلاف شکایات پرکارروائی کرسکتا ہے۔ محتسبِ اعلیٰ محکموں پر تنقید کر سکتا ہے اور انہیں اپنے فیصلے بدلنے کی سفارش کر سکتا ہے۔
محتسبِ اعلیٰ کو ہرسال شہریوں کی تقریباً 4000 شکایات موصول ہوتی ہیں، جہاں شہریوں کے خیال میں انتظامی محکمہ نےغلطی کی ہوتی ہے۔ ایک عمومی غلطی یہ ہو سکتی ہے کہ کمیون یا کسی انتطامی محکمہ نےخط کا جواب دینے میں زیادہ وقت لیا یا ایک غلط فیصلہ کیا ہو۔
محتسبِ اعلیٰ ازخود بھی کیسوں پر کارروائی کرتا ہے۔ مثال کے طور پہ کسی اخبار میں کوئی کیس اٹھایا گیا ہو، اسی طرح بشمول دیگرے اکثر وہ خود جیل خانہ جات اورذہنی امراض کے ہسپتالوں کا معائنہ کرنے جاتا ہے۔
پارلیمانی محتسبِ اعلیٰ کے دفتر میں عملہ کے تقریباً 85 اراکین کام کرتے ہیں۔
ہوم پیج کے بارے میں
یہ محتسب اعلیٰ کے پورے ڈینش ہوم پیج کا مکمل ترجمہ نہیں ہے۔
ہوم پیج کے انگریزی والے حصّہ میں معائنوں، محتسبِ اعلیٰ کی سالانہ رپورٹ اور دیگر خصوصی اشاعتوں کے متعلق آپ کو مزید معلومات مل سکتی ہیں۔

