مختار نامہ

 اگر آپ اپنی بجائے کسی اور شخص کو شکایت کرنے کے لیے التماس کریں تو آپ کو اُس کے حق میں ایک مختارنامہ کا فارم بھرنا ہو گا۔ شکایت کے خط کے ساتھ اصلی مختارنامہ محتسبِ اعلیٰ کو ارسال کرنا ہوگا۔


شکایت کندہ کے طور پر ہم آپ سے مختارنامہ مانگتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم عام طورپہ ایسے کیسوں پرجن میں ایک فرد کےذاتی معاملات کے متعلق معلومات ہوتی ہیں صرف اسی صورت میں کارروائی کرتے ہیں جب کہ  کیس کےفریق نے اپنی رضامندی کا اظہارکردیا ہو۔

 مثال کے طور پرذاتی معاملات سوشل امداد، ٹیکس، جیل کی سزا یا ملک میں قیام کے اجازت نامہ کے بارے میں ہو سکتے ہیں۔

مختار نامہ کا فارم طلب کریں (یہ ایک نئی ونڈو میں کھلے گا) 


اگرآپ ڈجیٹیل دستخط استعمال کرتے ہیں تو مختار نامہ ای۔میل سے بھی بھیج سکتے ہیں۔

آپ ڈجیٹیل دستخط کے بارے میں IT- og Telestyrelsen کے ہوم پیج پر جا کر مزید پڑھ سکتے ہیں۔

ڈینش زبان میں:  http://www.digitalsignatur.dk

انگریزی زبان میں: http://en.itst.dk/digitisation/digital-signature


اگر آپ کے کے کمپیوٹر میںAdobe Reader انسٹال شدہ نہیں ہے تو آپ اسے یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں: http://www.adobe.com