شکایات کے بارے میں

اگرآپ یھ سمجھتے ھوں کھ سرکاری محکمہ نےآپ کےکیس میں کوئی غلطی کی ھےتوآپ پارلیمانی محتسب کےھاں شکائیت کرسکتےہیں۔
اکثرطورپرھونےوالی غلطی یھ ھوسکتی ھےکھ جس کمیون نےغلط فیصلہ کیاھووہ آپ کےخط کا جواب دینے میں کافی وقت لیتی ھے، یا بذاتِ خود کیس نمٹانے میں غلطی کا ارتکاب کرتی ھے۔

پارلیمینٹ نے ایک محتسب چنا ھوتا ھےجو اس قسم کے کیسوں کو دیکھتا ھے۔ پارلیمانی محتسب سرکاری محکموں کی کارکردگی پر نگاہ رکھتا ھے۔ اس کا مطلب یھ ھوا کھ وہ حکومت، ریجنوں، کمینوں اوردیگر سرکاری محکموں پرنگاہ رکھتاھے۔ مگرپرائیویٹ ادارےاس کےدائرہ کارسے باھرھوتےھیں۔
محتسب عدالتی فیصلوں اورپارلیمینٹ کےخلاف شکائیات پر کارروائی نھیں کرسکتاھے۔ سب لوگ شکائیت کرسکتےہیں۔ شکائیت مفت کی جا سکتی ھے، شکائیت کرنےکے کچھ تقاضےھوتےہیں

میںشکائیت کیسےکرسکتاھوں؟

آپ محتسب کو زبانی یا تحریری طور پہ شکائیت کر سکتےہیں۔ اگرآپ کے لئے لکھنا ممکن نہ ھو توھماری التماس ھےکہ آپ ایساکریں۔ آپ شکائیت اپنی مادری زبان میںبھی لکھہ سکتےہیں۔ ھم آپ کی شکائیت کا ڈینش ترجمہ کروانےکابندوبست کریں گے۔

آپ کے لئے یہ ضروری نہیں کہ آپ خط کسی مخصوص طریقھ سےلکھیںیاقانونی زبان استعمال کریں۔ صرف یہ بتا دیں کہ کس محکمہ(یااہل کار) کے خلاف آپ شکائیت کرناچاھتےہیں، اورکیوں کرنا چاھتےہیں۔ مثال کے طورپرآپ یہ لکھہ سکتےہیں کہ آپ کےخیال میں محکمہ نے کیا غلطی کی ھے۔
 
آپ جس فیصلہ کےخلاف شکائیت کرنا چاھتےہیں اس کی ایک نقل اوردیگرکاغذات جوآپ کےکیس کےلئے معانی رکھتےھوں انھیں ساتھہ نتھی کردیں(یہ آپ کی جانب سےمحکمہ کو لکھا گیاخط ھوسکتاھے، محکمہ کی طرف سے جواب، حلف نامہ وغیرہ)۔
اگرمحکمہ کی طرف سےآپ کو"شکائیت کےمحکمہ"سےرجوع کرنےکوکہاگیاھوتوآپ وھاں ھی رجوع کریں۔

آپ محتسب کوگمنام شکائیت نھیں بھیج سکتےہیں۔ خط میں آپ ھمیشہ اپنا نام اور پتہ لکھیں۔ محتسب پر زبان بندی ورازداری کافرض عائدھوتاھے، مگرجس محکمہ کے خلاف آپ نے شکائیت کی ھومحتسب اسے وھاں ارسال کریں گے۔
ایک سال کے اندرشکائیت محتسب کےھاں پہنچنی چاھئے۔

جب محتسب کوآپ کی شکائیت موصول ھوجاتی ھے تو پھر کیا ھوتا ھے؟

آپ کی شکائیت کے متعلق محتسب کی طرف سے درج ذیل تین جوابوںمیں سےایک آپ کوارسال کیاجاتاھے:

۱) آپ کی شکائیت کی مزید جانچ پڑتال کی جائے گی۔

اس سے محتسب کی مراد یہ ھےکہ آپ کی شکائیت کاجائزہ لیاجارھاھے،وہ شکائیت کو اُس محکمہ کو ارسال کریں گےجہاں سے کیس تعلق رکھتاھے، اور اُن کے" نقطہء نظر"کے بارے میں التماس کریں گے۔ اس کے ساتھہ ھی آپ کے کیس کے کاغذات مستعارکرتےہیں۔ عمومی طورپہ محکمہ کا نقطہءنظرآپ کوبھیجاجاتاھے اورآپ سے کہا جاتا ھے کہ اس پہ اپنی رائے دیں۔ کیس پرکارروائی کےدوران آپ کوایک قانون دان کی خدمات میسرھوتی ہیں۔ (خط میں اوپردائیں جانب کیس پر کام کرنے والےشخص کے نام کےچار حروف  خانھ میں دیکہ سکتے ہیں)۔”j.nr” لکھے ھوتے ہیں،انھیں آپ 
جب محکمہ اور شکائیت کرنے والا اپنااپنا نقطہء نظربیان کرچکےھوتےہیںتوکیس تیارھوجاتاھےکہ محتسب اپنا نقطہءنظربیان کریں۔ آپ کا کیس کب چلتاھے اس کا انحصاراس بات پہ ھے کہ محتسب کےپاس کارروائی کے لئے کتنےکیس پڑےھوئےھیں۔ آپ تقریباً۵ماہ میں کیس ختم ھونے کی توقع رکھہ سکتےہیں۔ کیس کے سارے دورانیھ میں آپ کو اس کی صورتِ حال سے اگاہ رکھاجاتاھے۔

۲) شکائیت رد کی جاتی ھے،کیوں کھ محتسب اس کی مزیدجانچ پڑتال کرنے کےمجازنہیں ہیں۔

اگر آپ کے لئے ممکن ھو کہ آپ کسی دیگراتھارٹی کے پاس شکائیت کرسکیںتو پہلےایساھی کریں۔ اگر آپ کو شبہ ھوتوجہاںسےکیس آیا ھووھاںرجوع کریں، محتسب کے دفتر سے پوچھیں۔ اگر آپ کی شکائیت میں ایسے نکات ہیں جن کےبارے میںمتعلقہ محکمہ نےپہلےپہل فیصلہ نہیں کیا، تو محتسب آپ کی شکائیت اُس محکمہ کوبھیجتےہیں اور جواب کی التماس کرتےہیں۔ اسی کے ساتھہ محتسب آپ کو لکھتے ہیں اور مطلع کرتےہیں کہ کیاھورھا ھے۔

۳) محتسب کیس کی جانچ پڑتال نہ کرنے کا فیصلھ کرتے ہیں۔

محتسب پرتمام کیسوںپہ کاررائی کرنا فرض نہیں ھے۔ وہ آپ کی شکائیت پرسرے سے کوئی کارروائی کرنے سےگریزکرسکتےہیں، یا وہ شکائیت کےایک حصہ پرکارروائی کرنے کافیصلہ کر سکتےہیں۔ یہ ہماری حتمی کوشش ھوتی ھے کہ آپ کے کیس کے لئے یقینی بنیادیں اکٹھی کی جائیں، اور شکائیت کے ضمن میں آپ کی مدد کی جائے۔ اگر یہ نظرنہ آتاھوکہ ھم کیس میں آپ کی مدد کر سکتےہیں، تو اس سلسلہ میں آپ کو جلد ازجلد مطلع کردیا جاتاھے۔

مجھے شکائیت سےکیاحاصل ھوگاَ؟

اگرمحتسب کی یہ رائےھو کہ انتظامی محکمہ نے آپ کےکیس میں غلطی کی ھے، تومحتسب محکمہ پرتنقید کرتےہیں اورکیس کوبھیجتےہیں کہ محکمہ کیس کادوبارہ جائزہ لےاورنیافیصلہ کرے۔

محتسب بذاتِ خودآپ کےکیس کا فیصلہ نہیں کرسکتے، یہ آپ کے پیش نظر رھنا ضروری ھے۔ محتسب کا کام یہ ھے کہ وہ محکمہ جات پریہ واضع کرے کہ اُنہوں نے محتسب کی رائے کے مطابق غلط فیصلہ کیا ھے۔

محتسب فیصلہ کرنے کےمجازنھیں اورنہ ھی سزاسناسکتےہیںیا دیگر پابندیاں عائد کرسکتےہیں۔